وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے متوقع  دورہ جنوبی پنجاب کے سلسلہ میں مختلف  سرکاری اداروں کی تیاریاں شروع 

   وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے متوقع  دورہ جنوبی پنجاب کے سلسلہ میں ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)   وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے متوقع دورہ جنوبی پنجاب کے موقع پر مختلف اداروں نے تیاریاں شروع کر دیں ہیں،اس سلسلہ میں ملتان ویسٹ من(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

جمنٹ کمپنی نے شہر کی شاہراہیں چمکانے کے کام کا آغاز کردیا ہے اور شاہراہوں کی بھرپور صفائی کے لئے ورکرز کے سپیشل سکواڈ تعینات کر دیئے گئے ہیں جب کی کمپنی نے سیکنڈ شفٹ کو بھی شاہراہوں کی صفائی و ستھرائی کا ٹاسک دے دیا ہے،ساتھ ہی سڑکوں کے اطراف میں کچرا اور ملبہ اٹھانے کے لئے ہیوی مشینری طلب بھی کر لی گئی ہے،گزشتہ روز صفائی کا جائزہ لینے کے لئے سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان نے مختلف ایریاز کا دورہ کیا،منیجر آپریشنز داود مکی اور ڈپٹی منیجرز انوارالحق اور عثمان خورشید بھی انکے ہمراہ تھے۔سی ای او نے ائرپورٹ روڈ،نشتر چوک اور سیوڑا چوک، ہیڈ محمد والا روڈ،نادرن بائی پاس اور ملتان پبلک سکول روڈ کا بھی معائنہ کیا اور انہوں نے نشتر ہسپتال،کاڑیالوجی انسٹی ٹیوٹ اور چلڈرن ہسپتال کے اطراف میں خصوصی صفائی کا حکم دیا۔سی ای او نے تمام بڑے ہسپتالوں اور سرکاری اداروں کے اطراف میں چھڑکاو کی ہدایت بھی کی ہے۔ 

متوقع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -