سیلاب سے نبرد آزما ہونے کیلئے انتظامیہ الرٹ ہے،زاہد اختر زمان

سیلاب سے نبرد آزما ہونے کیلئے انتظامیہ الرٹ ہے،زاہد اختر زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (بیو  رو رپورٹ، تحصیل رپورٹر)  ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہداختر زمان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں کسی بھی سیلابی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے انتظامیہ مکمل طور پر تیار اور الرٹ ہے، حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق متاثرین سیلاب کو علاج معالجے سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، متاثرین سیلاب کو ریلیف کیمپوں میں (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
قیام و طعام کے ساتھ ان کے جانوروں کی ویکسی نیشن اور ان کی خوراک کا بھی انتظام کیا جائیگا۔یہ بات انہوں نے سنکی فلڈ بند، ریلیف کیمپ اور ہیڈ پنجند کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب اور سی ای او تعلیم کوثر عباس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سنکی ریلیف کیمپ میں متاثرین کو دی جانے والی سہولیات، لائیو سٹاک کے سٹال اور ریسکیو 1122کے آلات و سامان کو بھی جائزہ لیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ متاثرین کے نقصان کا تخمیہ لگایا جائے حکومت ان کے نقصان کا ازالہ کرے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ میں شیر شاہ کے مقام پر دریائے چناب میں ایک لاکھ 80ہزار کیو سک پانی کا ریلا گزرا ہے جو نچلے درجے کا سیلاب تھا، اب پانی اترنا شروع ہوچکا ہے، سیلاب سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہواہے اور نہ ہی کوئی جانور ہلاک ہوا ہے ضلعی انتظامیہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی معاونت سے متاثرہ علاقوں سے جانوروں کو نکال لیا تھا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
زاہد اختر زمان