ملتان: سرکاری محکموں کی کارکردگی  سے متعلق تمام تر تفصیلات طلب

  ملتان: سرکاری محکموں کی کارکردگی  سے متعلق تمام تر تفصیلات طلب

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کو سرکاری محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریف کرنے کا معاملہ، ڈپٹی کمشنر (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

نے مختلف محکمہ جات سے محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے تمام تر تفصیلات مانگ لیں - تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ضلع ملتان کے سرکاری محکموں کی تعمیراتی سرگرمیوں بارے وزیر اعظم کو بریفنگ دی جانی ہے، اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ایم ڈی اے، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، محکمہ لیبر، سوئی گیس، معدنیات اور پھاٹا کے سربراہان سے تفصیلات مانگی گئی ہیں - تمام محکموں سے ان کے ادارے کی گزشتہ سالوں کی کارکردگی، منصوبہ جات وغیرہ کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں - ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق محکمہ لیبر، محکمہ معدنیات و محکمہ سوئی گیس کو ہنگامی بنیادوں پر تعمیراتی منصوبوں کی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -