آج تمام سکولز و دفاتر میں صفائی کا دن منایاجائے گا

  آج تمام سکولز و دفاتر میں صفائی کا دن منایاجائے گا

  

ملتان(سٹاف  رپورٹر) حکومت پنجاب کے حکم کے مطابق آج ہفتہ 12 ستمبر کو تمام دفاتر / سکولز میں صفائی کا دن منایا جائے گا‘جنرل پبلک کا داخلہ بند اور دفتری کام نہیں ہو گا(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

، صرف صفائی ہو گی، لا پروائی / عدم تعمیل / غیر حاضری پر انضباطی کارروائی ہو گی۔ تفصیل کے مطابق سکول کھولنے سے قبل سرکاری سکولوں کی صفائی اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے آج  صفائی کا دن منایا جائے گااور محکمہ تعلیم کے دفترمیں صفائی کادن منایا جائے گا، عام آدمی کا داخلہ مکمل بند ہوگالیکن تمام سٹاف اور افسر موجود ہوں گے‘ اسی طرح سکولوں میں تمام عملہ موجود رہے گا، سی ای او ایجوکیشن، ان کے معاون افسراورعملہ صفائی کی صورت حال کا جائزہ لیں گے اور اس کی رپورٹ اور تصاویر لاہور ارسال کریں گے‘ یہ رپورٹ 13 ستمبر تک لازمی پہنچ جانی چاہئیں، صفائی کے دوران کاٹھ کباڑ کو ٹھکانے لگانے کیلئے مناسب انتظام کیا جائے، سٹورز میں پڑی ہوئی ناکارہ اشیا کو حسب ضابطہ تلف کیا جائے، صاف پانی کے برتن، بالٹی، ڈرم اور ٹینکی وغیرہ کو ڈھانپ کر رکھا جائے، دفاترمیں مچھر مار سپرے کرایا جائے، دفاتر میں لگے فواروں کا پانی خشک کردیا جائے، گٹر کے ڈھکن بنے سوراخوں  میں پانی نہ کھڑا ہونے دین، ایئر کنڈیشنڈ سے نکلنے والا پانی زیادہ دیر تک کھڑا نہ ہونے دیں۔

صفائیس۱

مزید :

ملتان صفحہ آخر -