اتحاد اہلسنت فورم کا اجلاس‘24ستمبر کوتحفظ ناموس رسالتؐ،صحابہ و اہلبیت اطہار مارچ نکالنے کا فیصلہ‘ ایکشن کمیٹی تشکیل
ملتان (سٹی رپورٹر)اتحاد اہلسنت فورم کے زیر اہتمام سلطان محمود ملک کی(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
رہائشگاہ پر اہم اجلاس ہوا. جس کی صدارت علامہ فاروق خان سعیدی نے کی. اتحاد اہلسنت فورم کے سرپرست اعلی علامہ قاری محمد حنیف جالندھری, مفتی زبیر احمد صدیقی, میاں آصف محمود اخوانی نے خصوصی شرکت کی. جس میں ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی. جس کے صدر ایوب مغل (صوباء صدر جمعیت علماء پاکستان (نورانی) مقرر کئے گئے اور اس ایکشن کمیٹی میں آصف محمود اخوانی (جماعت اسلامی), علامہ شفیق اللہ البدری (صوبائی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان نورانی), اللہ دتہ کاشف بوسن, مفتی عثمان پسروری, عبدالرحیم گجر, علامہ محمد بشیر کو نامزد کیا گیا. اس اجلاس میں یہ طے پایا کہ اتحاد اہلسنت فارم کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت, صحابہ و اہلبیت اطہار مارچ24 ستمبر 2020 بروز جمعرات دوپہر 3 بجے چوک گھنٹہ گھر سے کچہری چوک ملتان تک ہوگا. جس میں بریلوی, دیوبندی اور اہلحدیث مکتب فکر اپنی تمام جماعتوں و کارکنان کے ساتھ شریک ہونگی. اس مارچ کا مقصد عظمت و مقام مصطفی صلوۃسلام کا تحفظ اور صحابہ کرام و اہلبیت اطہار کی شان اقدس میں کی جانے والی بے ادبیوں اور گستاخیوں کو روکنا ہے. ملک پاکستان کسی بھی فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہے اور ملک پاکستان میں جو شر پسند عناصر فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بڑھکانہ چاہتے ہیں ہم ان کے مزموم عظائم خاک میں ملا دینگے۔ 24ستمبر کو ہونے والے تحفظ ناموس رسالت, صحابہ و اہلبیت اطہار مارچ میں مہمان خصوصی مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن ہونگے. آج کے اجلاس میں مارچ کی انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل بھی کردی گئی ہے. اس اجلاس میں مرزا ارشد القادری, محمد یونس غازی, ایاز الحق قاسمی, اشفاق سعیدی, تحسین خان بابر, زاہد مقصود قریشی, حافظ محمد اسلم, میاں جمشید اجمل, عبدالسلام فیضی, یونس قریشی, محمف فیاض, حافظ ظفر قریشی ودیگر نے شرکت کی.
اجلاس