میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں تدریسی نظام شروع کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار
ملتان (خصو صی رپورٹر) پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں 15 ستمبر سے کلاسز کا مرحلہ وار آغاز ہوگا۔یونیورسٹی(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس)لاہور نے سرکلر جاری کر دیا ہے۔میڈیکل اور ڈینٹل کالج کورونا کے باعث مارچ سے بند تھے۔رجسٹرار یو ایچ ایس ڈاکٹر اسد ظہیر کی جانب سے میڈیکل یونیورسٹیوں،کالجوں کو دوبارہ کھولنے کا سرکلر جاری کیا گیا ہے۔جسکے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالج کووڈ 19 کے حوالے سے حکومت پاکستان کی جاری کردہ ہیلتھ گائیڈ لائنز کی پابندی کریں گے۔15 ستمبر سے فائنل اور تھرڈ ائیر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی کلاسوں کا آغاز ہو گا۔دوسرے مرحلے میں یکم اکتوبر سے فرسٹ ائیر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس،فورتھ ائیر ایم بی بی ایس اور سیکنڈ ائیر بی ڈی ایس کے طلبہ کو بھی بلایا جائے گا۔تیسرے مرحلے میں 16 اکتوبر سے سیکنڈ ائیر ایم بی بی ایس کے طلبہ کالجوں میں آسکیں گے۔تمام کلاسز کو تین تین گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔پہلے گروپ کی کلاسز پیر اور منگل کے روز ہوں گی۔دوسرے گروپ کی کلاسز بدھ اور جمعرات کے روز ہوں گی۔تیسرے گروپ کی کلاسز جمعہ اور ہفتہ کو ہوں گی۔کالجوں میں آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے دیگر پروگرامز کے دوبارہ آغاز کا شیڈول علیحدہ سے جاری کیا جائے گا۔فائنل ائیر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبہ کی کلاسز ملحقہ ہسپتالوں میں ہوں گی۔فائنل ائیر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبہ کالج نہیں آئیں گے۔
آغاز