گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ، خواتین کو شدید مشکلات
ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی) ترنڈہ محمد پناہ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ، دوپہر کو دو گھنٹے آنے والی گیس ایک(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
گھنٹہ آنے لگی، خواتین کو امور خانہ داری میں دشواری کا سامنا، سوئی نادرن گیس کے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ شہر کو گیس کی فراہمی میں گیس حکام کی من مانیاں جاری ہیں خواتین کو امور خانہ داری میں کم پریشر کی پریشانی کم نہ تھی کہ دوپہر کو 12 بجے سے 2 بجے تک فراہم کی جانیوالی گیس کا شیڈول غیر اعلانیہ 1 سے 2 بجے کردیا جس سے ایک گھنٹہ میں کھانا پکانا ناممکن ہوچکا اور مجبوراََ گیس سلنڈر اور لکڑیاں جلا کر کھانا بنانے پر مجبور ہیں شہریوں احمد بھٹہ عابد علی شوکت حسین محمد اکرم محمد عثمان محمد اسامہ بٹ و دیگر نے محکمہ سوئی نادرن گیس کے ریجنل حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
گیس