منشیات فروشوں سے رابطے‘ کرپشن ثابت ہونے پر2اہلکار فارغ

          منشیات فروشوں سے رابطے‘ کرپشن ثابت ہونے پر2اہلکار فارغ

  

وہاڑی،  بورے والا(بیورورپورٹ،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نے منشیات فروشوں سے رابطے اور کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کے 2 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا. تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا میں تعینات اے ایس آئی زمان لیاقت اور کانسٹبل محمد وقاص یسین کو الزامات (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا.  پولیس اہلکاران نے ریکارڈ یافتہ ملزم کو پرائیوئٹ جگہ پر بلا کر رقم رشوت حاصل کر کے بغیر کسی قانونی کاروائی کے چھوڑ دیا تھا جس پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فلک شیر خان کو انکوائری سپرد کی گئی  انکوائری رپورٹ میں پولیس اہلکاران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی سفارش کی گئی تھی. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کا کہنا تھا کہ محکمہ میں انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی سسٹم کو تیز کر دیا گیا ہے اور فرائض میں غفلت، لاپرواہی خصوصاً اختیارات سے تجاوز اور کرپشن جیسے سنگین الزامات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔

فارغ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -