2013تا 2014 کے دوران  درجہ چہارم کے ملازمین بھرتی کا ریکارڈ سرکاری اداروں سے طلب 

  2013تا 2014 کے دوران  درجہ چہارم کے ملازمین بھرتی کا ریکارڈ سرکاری اداروں سے ...

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر)صوبائی اسمبلی پنجاب میں درجہ چہارم کی بھرتیوں  پر چرچہ ہونے پر پنجاب حکومت نے ملتان سمیت صوبہ بھر میں 2013تا 2014 کے دوران درجہ (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

چہارم کے ملازمین بھرتی کار یکارڈ تمام سرکاری اداروں سے طلب کر لیا ہے اور ہنگامی بنیادوں پر رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس ضمن میں پرفارما بھی  متعلقہ محکموں کو بھیج دیا گیا، تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں کیئے گئے ایک سوال کے جواب کے لیئے پنجاب بھر کے  چیف کارپوریشن آفیسر، چیف آفیسر، میونسپل آفیسرز، تحصیل کونسل، میونسپل کمیٹیوں سے 2013 سے 2014 میں بھرتی ہونے والے درجہ چہارم کے ملازمین کی تفصیلات مانگی گئی یے، جس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ افسران 2013 اور 2014 میں بھرتی کیئے گئے افراد کی تفصیلات بتائیں، ان کی بھرتی کے لیئے کب اشتہارات جاری ہوئے جبکہ رول 17 اے کے تحت کتنے ملازمین کو بھرتی کیا گیا یہ بھی بتایا جائے۔

ریکارڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -