بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شخص  کے خلاف مقدمہ کی سماعت‘تفتیشی  انسپکٹر سمیت دیگر گواہان طلب

  بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شخص  کے خلاف مقدمہ کی سماعت‘تفتیشی  انسپکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 ملتان کے جج مسعود ارشد نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شخص کے خلاف مقدمہ کی سماعت (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
تفتیشی انسپکٹر سمیت دیگر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے 14 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ اس موقع پر عدالت نے مقدمہ کے مخالف وکیل کی استدعا پر مقدمہ کے تفتیشی افسر اور دیگر پولیس اہلکاروں کا بیان اکٹھے ریکارڈ کرنے کی استدعا کو منظور کرلیا جبکہ متاثرہ خاتون کی والدہ کلثوم کا بیان ریکارڈ کرنے کی استدعا خارج کردی کیونکہ پولیس نے رپورٹ 173 کے کالم چھ میں متاثرہ کی والدہ کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا اس موقع پر مقدمہ کے گواہ و متاثرہ کے بھائی آفتاب نے بھی تیزاب پھینکنے کے واقعے کو آنکھوں سے دیکھنے کی تصدیق نہیں کی۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ گلگشت کی جانب سے پیش کیے گئے استغاثہ کے مطابق ملزم جمشید نے 12 مارچ کو سسرال میں موجود بیوی رقیہ بی بی کو گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر تیزاب سے جھلسا دیا تھا جس پر مقدمہ نمبر 308/20 درج کرکے ملزم جمشید کو نامزد کیا گیا ملزم جمشید ضمانت پر رہا ہے جس کے خلاف شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے عدالت نے سماعت ملتوی کر دی ہے۔
گواہ طلب