ٹریکٹرٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر‘باپ،بیٹی جاں بحق

ٹریکٹرٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر‘باپ،بیٹی جاں بحق

  

 رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) بے قابو ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کچل ڈالے، باپ بیٹی جاں بحق، ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار، پولیس نے قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز واہی جمن شاہ کا رہائشی عبدالستار تین سالہ بیٹی ثانیہ ستار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر رحیم یارخان آرہا تھا کہ اسی دوران سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے باپ بیٹی کو کچل ڈالا۔ دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا جسے پولیس نے قبضہ میں لیکر فرار ہونیوالے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -