سندھ حکومت کا کورونا، بارش سے متاثرہ افراد میں رقم تقسیم کرنے کا فیصلہ
کراچی(این این آئی) سندھ حکومت نے کروناوائرس اور بارش سے متاثر ہونے والے افراد میں رقم تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا متاثرین کے لیے اربوں روپے کیش منتقلی کی مد میں مختص کردئیے گئے تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ کی زیر صدارت معاشرتی تحفظ اور معاشی استحکام کمیٹی کا اجلاس ہوا اس دوران کرونا اور صوبے میں بارش سے پیدا صورت حال پر غور کیا گیا جس کے بعد سندھ حکومت نے کروناوائرس (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
اور بارش سے متاثرہ افراد میں رقم تقسیم کا فیصلہ کیا چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے کہا کہ کرونا متاثرہ افراد کے لئے 20 ارب روپے کیش منتقلی کے لیے رکھے ہیں بارش سے متاثرہ اضلاع میں جلد کیش منتقل کرنے کے لیے 3رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی انہوں نے بتایا کہ کمیٹی 3 روز میں بارش متاثرہ اضلاع کے اعدادوشمار اکٹھا کرے گی ممتاز علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے بجٹ میں سوشل پروٹیکشن کے لیے 34ارب رکھے ہیں صوبائی حکومت نے بجٹ میں سوشل پروٹیکشن پر توجہ دی ہے بجٹ میں زراعت کے لیے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ چاول کی پیداوار کے لیے 1 ارب، فرٹیلائزرز کے لیے 1 ارب رکھے ہیں اسی طرح پیسٹی سائیڈز کے لیے ایک 1 ارب روپے رکھے گئے ہیں چھوٹے کاروبار کی بحالی کے لیے 5 ارب روپے سندھ بینک کے ذریعے دئیے جائیں گے سندھ حکومت ہرممکن اقدامات کرے گی۔
رقم تقسیم فیصلہ