خاتون سے بد اخلاقی کے واقعہ پر حکومت کو جاگ جان چاہئے: چیف جسٹس

خاتون سے بد اخلاقی کے واقعہ پر حکومت کو جاگ جان چاہئے: چیف جسٹس

  

  اسلام آباد (، مانیٹرنگ ڈیسک)  چیف جسٹس آف پاکستان نے موٹروے پر پیش آنے والے بد اخلاقی کے واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے حکومت کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دے دیا۔پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں 6 روزہ کمرشل و اوورسیز کورٹس تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ موٹروے پرخاتون سے بد اخلاقی کا واقعہ شرمناک ہے، پولیس سیاسی ہوچکی ہے، اس کی مثال موٹروے پرخاتون سے زیادتی کا واقعہ ہے، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے، حکومت وقت کو ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے جاگ جانا چاہیے۔

چیف جسٹس

مزید :

صفحہ اول -