چیچہ وطنی میں دو ٹریفک حادثات، ماں بیٹی سمیت 4افراد جاں بحق 

چیچہ وطنی میں دو ٹریفک حادثات، ماں بیٹی سمیت 4افراد جاں بحق 

  

 چیچہ وطنی(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹی اور بھتیجے کو روند ڈالا جس سے تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، دادفتیانہ کے رہائشی طلحہ مرتضیٰ اپنی چچی اورکزن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر نادرا آفس چیچہ وطنی شناختی کارڈ بنوانے کیلئے جا رہے تھے کہ جی ٹی روڈ 37/12-L کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو بری طرح ٹکر مار دی جس سے کنیز فاطمہ، اس کی بیٹی ندا بی بی اور بھتیجا طلحہ مرتضیٰ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، پولیس نے لاشیں ایدھی ویلفیئر کی مدد سے ضروری کاررائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچا دیں۔ علاوہ ازیں تیز رفتار ٹریکٹر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو بری طرح ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، نواحی گاؤں 170/9-L کے رہائشی زمیندار رانا خادم حسین کا 21 سالہ بیٹا آصف خادم موٹر سائیکل پر قریبی گاؤں 165/9-L جا رہاتھا کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹریکٹر نے اسے بری طرح روند ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ٹریفک حادثات 

مزید :

صفحہ آخر -