بلوچستان میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کاآغاز،پہلا ووٹ محمد خان لہڑی نے کاسٹ کیا

بلوچستان میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کاآغاز،پہلا ووٹ ...
بلوچستان میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کاآغاز،پہلا ووٹ محمد خان لہڑی نے کاسٹ کیا

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کاآغاز ہوگیا،پہلا ووٹ رکن صوبائی اسمبلی محمد خان لہڑی نے کاسٹ کیا جبکہ دوسرا ووٹ اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی دنیش کمار نے کاسٹ کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے اسمبلی ہال میں پولنگ کاآغاز ہوگیا،ارکان اسمبلی اپنا حق رائے دہی شام4 بجے تک استعمال کرسکیں گے۔

سینیٹ کی خالی نشست پر 3 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا،64 ارکان ووٹ کاسٹ کرینگے،بی اے پی سے خالد بزنجو،جے یو آئی ف کے غوث اللہ اور پی ٹی آئی کے منیر بلوچ مدمقابل ہیں،سینیٹ کی نشست میر حاصل بزنجو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -