کورونا سے اموات میں کمی: مزید 3 افراد جاں بحق، 3 لاکھ 955 شہری متاثر

کورونا سے اموات میں کمی: مزید 3 افراد جاں بحق، 3 لاکھ 955 شہری متاثر
کورونا سے اموات میں کمی: مزید 3 افراد جاں بحق، 3 لاکھ 955 شہری متاثر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 373 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 955 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 548 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 602، سندھ میں ایک لاکھ 31 ہزار 675، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 862، بلوچستان میں 13 ہزار 401، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 164، اسلام آباد میں 15 ہزار 862 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 389 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 29 لاکھ 8 ہزار 379 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 724 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 536 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 534 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 373 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 215، سندھ میں 2 ہزار 440، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 256، اسلام آباد میں 178، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 74 اور آزاد کشمیر میں 65 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -