پوری قوم موٹروے واقعے پر افسردہ ہے،کیا سی سی پی او سے انصاف کی توقع کی جاسکتی ہے؟،رانا ثنا اللہ 

پوری قوم موٹروے واقعے پر افسردہ ہے،کیا سی سی پی او سے انصاف کی توقع کی جاسکتی ...
پوری قوم موٹروے واقعے پر افسردہ ہے،کیا سی سی پی او سے انصاف کی توقع کی جاسکتی ہے؟،رانا ثنا اللہ 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ پوری قوم موٹروے واقعے پر افسردہ ہے،ملک میں کیا ہو رہا ہے؟قانون کی عملداری نہیں ،پوری قوم کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے ،یہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے کر جا رہے ہیں ،کیا سی سی پی او لاہور کے ہاتھوں عوام کا جان ومال محفوظ نہیں ؟،کیا سی سی پی او سے انصاف کی توقع کی جاسکتی ہے؟۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جج کا واٹس ایپ پر تبادلہ کردیاجاتا ہے کیااس کی انکوائری ہوئی ؟، یہاں پر ججز کی خفیہ نگرانی کی جاتی ہے ،جن ججز کے سامنے ہمارے کیسز لگتے ہیں ان کا جینا حرام ہو جاتا ہے ۔

لیگی رہنما نے کہاکہ پوری قوم موٹروے واقعے پر افسردہ ہے،ملک میں کیا ہو رہا ہے؟قانون کی عملداری نہیں ،پوری قوم کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے ،یہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے کر جا رہے ہیں ۔

ٓانہوں نے کہاکہ کیا سی سی پی او لاہور کے ہاتھوں عوام کا جان ومال محفوظ نہیں ؟،کیا سی سی پی او سے انصاف کی توقع کی جاسکتی ہے؟، رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عثمان بزدار کو وسیم پلس قراردے کر پنجاب ان کے سپرد کیا گیا،اپوزیشن کیخلاف عدالتوں کو انصاف کرنے سے روکا جا رہا ہے  ،انہوں نے کہاکہ اے پی سی 20 ستمبر کو ہوگی ،ن لیگ اپنے طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی ،مسلم لیگ(ن)اے پی سی کے فیصلے کی پابندی کرے گی ۔

لیگی رہنمانے کہاکہ ملک میں ہرجگہ مافیاسرگرم ہے،آج پنجاب پولیس مکمل طور پر سیاسی ہو چکی ہے،پولیس میں جواصلاحات شہبازشریف نے کیں آج اس کا 10 فیصدبھی موجودنہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -