قونصلیٹ کی ٹیم اور سعودی یوتھ کلب کی ٹیموں کے درمیان مکہ المکرمہ میں فٹ بال میچ

قونصلیٹ کی ٹیم اور سعودی یوتھ کلب کی ٹیموں کے درمیان مکہ المکرمہ میں فٹ بال ...
قونصلیٹ کی ٹیم اور سعودی یوتھ کلب کی ٹیموں کے درمیان مکہ المکرمہ میں فٹ بال میچ

  

جدہ (محمد اکرم اسد) جدہ میں پاکستان کے قونصل خانے  کے افسران  اور عملے نے  قونصل جنرل کی  سربراہی  میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور  اس بات کا اعادہ کرنے کیلئے   قونصلیٹ کے قریبی شاہراہ پر کشمیر سے اظہار یک جہتی کیلئے “کشمیر  یک جہتی واک“ کا اہتمام  کیا   نیز قونصلیٹ کی ٹیم اور سعودی یوتھ کلب کی ٹیموں کے درمیان مکہ المکرمہ میں فٹ بال میچ کھیلا۔ خالد مجید  اور قونصلیٹ کے افسران نے  جبل رحمت مکہ المکرمہ میں کشمیری مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی کی دعائیں کیں۔

اس موقع پرقونصلیٹ کے سٹاف اور افسران سے  گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل خالد مجید   نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ بھارتی اقدامات کے بعدکشمیر  میں فوجی محاصرہ ایک سال سے زیادہ جاری ہے۔اس وقت کے، مقبوضہ خطے میں انسانی حقوق اور انسانی صورتحال بہت بگڑ گئی ہے،انہوں نے کہا  او آئی سی کا آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن (او آئی سی IPHRC) نیز انسانی حقوق کی آزاد تنظیموں, سول سوسائٹی  متعدد ممالک کی پارلیمنٹس نیز بین الاقوامی میڈیا تنظیموں نے ان غیر انسانی مظالم کی دستاویزی اور مذمت کی ہے مگر بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طویل عرصے سے لاک ڈاؤن , من مانی نظربندیاں، جعلی ''مقابلوں '' اور ماورائے عدالت قتل۔ نہتے کشمیری مظاہرین کے خلاف پیلٹ گن شاٹ اور کشمیری سیاسی قیادت کی مسلسل نظربندی سمیت، طاقت کا بلا امتیاز اور من مانی استعمال انسانیت  پر ظلم ہے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -