خاتون ایس ایچ او کا ایف آئی اے سے رابطہ، کراچی پولیس میں بھی ہراسانی کا کیس سامنے آگیا

خاتون ایس ایچ او کا ایف آئی اے سے رابطہ، کراچی پولیس میں بھی ہراسانی کا کیس ...
خاتون ایس ایچ او کا ایف آئی اے سے رابطہ، کراچی پولیس میں بھی ہراسانی کا کیس سامنے آگیا
کیپشن:    سورس:   Social Media

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی پولیس میں بھی ہراسگی کا کیس سامنے آگیا جہاں خاتون ایس ایچ او کو محکمہ پولیس کے ہی افسران ہراساں کرنے لگے۔

سابقہ خاتون ایس ایچ او انسپکٹر غزالہ نے کہا کہ پولیس میں شامل کالی بھیڑیں مجھے ہراساں کررہی ہیں، مجھے کہا جارہا ہے کہ پولیس کی نوکری چھوڑ دوں ورنہ سوشل میڈیا پر مہم چلائیں گے اور تم خود استعفے پر مجبور ہوجاو¿گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ان کرپٹ عناصر اور کالی بھیڑوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کرادی ہے اور ا اپنے محکمے کے اعلیٰ افسران کو بھی صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

خاتون پولیس افسر کا کہنا تھا کہ یہ وہ عناصر ہیں جنہیں عورت کا باعزت مقام پر فائض ہونا قبول نہیں ہوتا ، یہ جنگ میرے اکیلے کی نہیں ، گھر سے نکلنے والی ہر عورت کی ہے، معاشرے کے ان ذہنی بیماروں کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لاؤں گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -