لاہور:گارڈن ٹاﺅن پولیس سٹیشن میں اے ایس آئی نے خودکشی کرلی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گارڈن ٹاﺅن پولیس سٹیشن میں اے ایس آئی نے خودکشی کرلی ۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق گارڈن ٹاﺅن پولیس سٹیشن کے اے ایس آئی عبدالمجید نے خودکشی کرلی ہے،اے ایس آئی عبدالمجید نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔