قائد اعظم محمد علی جناح اور بیگم کلثوم نواز کے یوم وفات کے حوالے سے مسلم لیگ ن شارجہ کے زیر اہتمام پروگرام منعقد

قائد اعظم محمد علی جناح اور بیگم کلثوم نواز کے یوم وفات کے حوالے سے مسلم لیگ ن ...
قائد اعظم محمد علی جناح اور بیگم کلثوم نواز کے یوم وفات کے حوالے سے مسلم لیگ ن شارجہ کے زیر اہتمام پروگرام منعقد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) 11 ستمبر قائد اعظم محمد علی جناح اور محترمہ بیگم کلثوم نواز صاحبہ کے یوم وفات کے حوالے سے پاکستان مسلم  لیگ ن شارجہ کے زیر اہتمام پروگرام منعقد کیا گیا جس میں چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای محمد غوث قادری , سینئر نائب صدر خواجہ عبدالوحید پال , چوہدری راشد فاروق , عرفان اقبال طور , ملک شہزاد چوہدری,  بشیر شاہد , رانا وہاب , عباس عامر , بشیر انجم چوہدری , عبدالستار گجر , عبدالرحیم خان , چوہدری محمد اعظم گل , عدنان طور , ملک شاہد اعوان , ملک راشد الطاف اعوان , ملک فیصل فوجی , سمیع اللہ آصف ٹھاکر اور دیگر کارکنان نے شرکت کی.  مزید موٹر وے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وحشی درندوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ 

دعائیہ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے ہوا ، پروگرام میں قائداعظم محمد علی جناح اور بیگم کلثوم نواز کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائیں کی گئیں اور ان کی جمہوریت کے لیے عظیم خدمات کو سراہا گیا اور کلثوم نواز صاحبہ کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر قائد محترم میاں محمد نواز شریف صاحب کی صحت کاملہ کے لیے دعائیں کی گئیں ۔ 

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -