اسلام آبادہائیکورٹ،وزارت بین الصوبائی رابطہ کی بھرتی کئے گئے ملازمین کی سپورٹس بورڈ میں تعیناتیاں غیرقانونی قرار

اسلام آبادہائیکورٹ،وزارت بین الصوبائی رابطہ کی بھرتی کئے گئے ملازمین کی ...
اسلام آبادہائیکورٹ،وزارت بین الصوبائی رابطہ کی بھرتی کئے گئے ملازمین کی سپورٹس بورڈ میں تعیناتیاں غیرقانونی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی بھرتی کئے گئے ملازمین کی سپورٹس بورڈ میں تعیناتیاں غیرقانونی قراردیدیں،عدالت نے کہاکہ بھرتیوں، تعیناتیوں کا اختیار وزارت بین الصوبائی رابطہ کے پاس نہیں، سپورٹس بورڈ کو گریڈ ایک سے 19 تک کے 10 ملازمین فارغ کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے کہاکہ ملازمین کو پہلے بین الصوبائی رابطہ وزارت نے بھرتی کیا ،بھرتیوں کے بعد سپورٹس بورڈ میں تعینات کردیاگیا،ملازمین کی ابتدائی بھرتی میرٹ پر تھی یا نہیں یہ معاملہ بھی تحقیق طلب ہے ۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ملازمین کے فارغ ہونے کے بعد قانونی حیثیت کیا ہوگی یہ فیصلہ وفاق کرے ،میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ،سفارش پر بھرتیوں کے کلچر کو ختم کرنا ہی ہوگا،غیرقانونی بھرتیاں عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں ۔