شہبازشریف اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ،نیب نے 110گواہان کی فہرست تیار کرلی

شہبازشریف اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ،نیب نے 110گواہان کی فہرست تیار کرلی
شہبازشریف اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ،نیب نے 110گواہان کی فہرست تیار کرلی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہبازشریف اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے 110گواہان کی فہرست تیار کرلی،

دستاویزات کے مطابق شہباز شریف خاندان کے خلاف 110گواہ نیب موقف کی تائید کریں گے،گواہان میں بینکوں کے نمائندے، ایف بی آر ،پٹواری اور سرکاری محکموں کے افراد شامل ہیں،گواہان میں نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور انویسٹی گیشن آفیسر بھی شامل ہیں۔

شہباز شریف خاندان کے خلاف 4 وعدہ معاف گواہ بھی نیب کے موقف کی تائید کریں گے،وعدہ معاف گواہان میں مشتاق چینی،یاسر مشتاق ،شعیب قمر اور محبوب علی شامل ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -