موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون کے موبائل فون میں ایک ٹرک کی بھی تصویر لیکن اس کے ڈرائیور کا واقعہ سے کیا تعلق ہے؟ تحقیقات جاری

موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون کے موبائل فون میں ایک ٹرک کی بھی تصویر لیکن ...
موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون کے موبائل فون میں ایک ٹرک کی بھی تصویر لیکن اس کے ڈرائیور کا واقعہ سے کیا تعلق ہے؟ تحقیقات جاری

  

گوجرانوالہ، لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروےپرلاہورسےگوجرانوالہ جانےوالی خاتون سےزیادتی کے کیس کی  تحقیقات میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے اور تفتیشی ٹیم کو ایک ٹرک اور اس کے عملے کی تلاش ہے ۔ 

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق خاتون کی گاڑی رکی تو مخالف سمت سے آنیوالا ایک ٹرک رکا، اس  میں سے ایک شخص اتر ا اور ڈیوائیڈر عبور کرکے دوسری طرف کھڑی کار کے پاس پہنچا، اس نے شیشہ کھٹکھٹا کر خاتون سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن خاتون نے دروازے اور شیشے لاک کیے رکھے اور اشاروں سے رکنے کی وجہ سے بتائی ۔جب وہ شخص آرہا تھا تو خاتون نے موبائل فون سے ٹرک کی تصویر بھی لے لی تھی، یہ تصویر تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کردی گئی ہے لیکن اس تصویر میں ٹرک کا نمبر واضح نہیں ۔ 

اس شخص نے خاتون کی کار کا بونٹ بھی اٹھایا، اس شخص کے چلے جانے سے کچھ دیر بعد دو ملزم آئے اور کار کا شیشہ توڑ دیا اور پھر باقی بھیانک جرم کیا۔

مزید :

جرم و انصاف -