عمرکوٹ شہر اور اس کے گردونواح میں پلاسٹک بیگ سپلائی و فروخت کرنے والے ہول سیلرز و ریٹیلرز کی دکانوں پر چھاپے

عمرکوٹ شہر اور اس کے گردونواح میں پلاسٹک بیگ سپلائی و فروخت کرنے والے ہول ...
عمرکوٹ شہر اور اس کے گردونواح میں پلاسٹک بیگ سپلائی و فروخت کرنے والے ہول سیلرز و ریٹیلرز کی دکانوں پر چھاپے

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )محکمہ تحفظ ماحولیات (سیپا) ضلع عمرکوٹ کے ضلعی اسٹنٹ ڈائریکیٹر ٹیکنیکل علی محمد رند کا اپنی ٹیم کے ہمراہ عمرکوٹ  شہر اور اس کے گردونواع کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، پلاسٹک بیگس سپلائی و فروخت کرنیوالے ہول سیلرز و ریٹیلرز کی دکانوں پر چھاپے، بڑی مقدار میں نان بائیو ڈیگریڈیبل پلاسٹک ضبط ، فروخت بند نہیں  کی تو(سیپا )ایکٹ 2014کے تحت قانونی کروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تحفظ ماحولیات و کوسٹل ڈویلپمنٹ بیرسٹر مرتضی وہاب  اور ڈی جی ماحولیات (سیپا) نعیم احمد مغل کی خصوصی ہدایت پرضلع  عمرکوٹ اور اس کے گردونواع کے مختلف علاقوں میں  ضلع انچارج و اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات علی محمد رند کا اپنی   ٹیم  کے ہمراہ  شہر کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک بیگز سپلائی و فروخت کرنیوالے ہول سیلرز و ریٹیلروں کی دکانوں پر چھاپے مارکر بڑی مقدار میں ماحول کو خراب کرنیوالی نان بائیوگریڈیبل بڑی مقدار میں پلاسٹک ضبط کرلیا۔

اس موقع پرضلع انچارچ و اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات علی محمد رند نے میڈیا کو بتایا کہ ڈائریکیڑ جنرل (سیپا) نعیم احمد مغل کی خاص ہدایات پر آج ہم نے ضلع عمرکوٹ اور اس کے گردونواع  کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک بیگز فروخت کرنیوالے چھوٹی بڑی دکانوں پر چھاپے مارے ہیں اس دوران ہم نے بڑی مقدار میں ماحول دشمن پلاسٹک بیگز ضبط کئے ہیں اور ہم نے آج شہر کے ان تمام ریٹیلروں و ہول سیلروں کو تنبیہ کی ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے پلاسٹک بیگ کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن پر عمل کیاجائے اور جو دکاندار غیر تحلیل شدہ پلاسٹک بیگ کی خریدوفروخت یا تیاری میں پایا گیا تو اسکے خلاف  (سیپا) ایکٹ 2014 کے تحت سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -