موٹروے زیادتی کیس سے متعلق سی سی پی او لاہور کا متنازعہ بیان ، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مشورہ دیدیا

موٹروے زیادتی کیس سے متعلق سی سی پی او لاہور کا متنازعہ بیان ، وزیر ریلوے شیخ ...
موٹروے زیادتی کیس سے متعلق سی سی پی او لاہور کا متنازعہ بیان ، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مشورہ دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے زیادتی کیس کے بارے میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے متنازعہ بیان نے ہنگامہ برپا کیے رکھا اور اب اس بارے میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا موقف بھی آگیا اور انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او کو سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیے ۔

پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نےکہا کہ موٹروے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،گجر پورہ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے ،  امید ہے ملزمان جلد گرفتار ہوں گے ، سی سی پی اولاہورنےموٹروےواقعہ سےمتعلق غیرذمہ دارانہ بیان دیا،انہیں سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی بہتری کیلئےوفاق اورصوبےکاساتھ ہونااچھی بات ہے،اسدعمر نےسوچ سمجھ کربیان دیا ہوگاوہ ذمہ دارانسان ہیں، اسد عمر کو سی سی پی او سے نہ ملائیں وہ سمجھدار آدمی ہیں،

مزید :

اہم خبریں -قومی -