اسلام آباد میں 6 افراد کی گھر میں گھس کر 2 خواتین سے زیادتی، مقدمہ درج، متاثرہ خاندان روپوش

اسلام آباد میں 6 افراد کی گھر میں گھس کر 2 خواتین سے زیادتی، مقدمہ درج، متاثرہ ...
اسلام آباد میں 6 افراد کی گھر میں گھس کر 2 خواتین سے زیادتی، مقدمہ درج، متاثرہ خاندان روپوش

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں گھر میں ڈکیتی کی غرض سے آئے 6 افراد نے 2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان میں سے دو افراد تاحال گرفتار نہیں کیے جاسکے جن کے دبائو کی وجہ سے متاثرہ فیملی اسلام آباد چھوڑ کر کھاریاں پناہ لینے پر مجبور ہوگیا۔

جیونیوز کے مطابق تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں ڈکیتی کی غرض سے 6 افراد 8 اگست  کو بھٹہ مزدور اختر کے گھر میں گھس آئے تھے  اور اس  وقت اختر کے گھر میں اس کی اہلیہ ، برادر نسبتی (سالہ) اور اس کی اہلیہ بھی موجود تھیں، ملزمان نے دومردوں کو باندھ کر خواتین کو باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا اور جاتے ہوئے نقدی بھی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ 

پولیس نے مقدمہ درج کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا اور فارنزک کے معاملات چل رہے ہیں جبکہ دو افراد تاحال گرفتار نہیں کیے جاسکے جن کی دھمکیوں اور دبائو کی وجہ سے  متاثرہ خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان کا کہناتھاکہ دو سال قبل بھی ان کے گھر اس وقت ڈکیتی ہوئی تھی جب وہ عید قربان کے لیے بکرے بیچ کر آئے تھے اور اب بھی انہوں نے بیل بیچا تھا جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔ 

مزید :

جرم و انصاف -