خوشاب میں 65 سالہ خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج، ملزم گرفتار

خوشاب میں 65 سالہ خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج، ملزم گرفتار
خوشاب میں 65 سالہ خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج، ملزم گرفتار
سورس: video Screenshot

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  خوشاب(ڈیلی پاکستان آن لائن)خوشاب میں ڈکیتی کی نیت سے گھر میں گھسنے والے نوجوان نے مزاحمت پر تشدد کے بعد مبینہ طورپر 65 سالہ خاتون کو  جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ28 سالہ ملزم کو اس کے ایک رشتہ دار کے گھر سے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل سماء کے مطابق یہ واقعہ نواحی علاقہ جج میں پیش آیا اور ملزم بھی اسی گائوں کا رہائشی ہے ، اس نے خاتون کے گھر میں واردات کی کوشش کی تو بزرگ خاتون نے مزاحمت کی جس پر اسے تشدد کا نشانہ بنا یا گیا، متاثرہ کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات ہیں، اسے رشتہ داروں اور پڑوسیوں نے ہسپتال منتقل کردیا ، اطلاع ملنے پر ڈی پی او خوشاب موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ خاتون کے بھتیجے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم کو اس کے ایک رشتہ دار کے گھر سے تحویل میں لے لیا گیا اور مزید  قانونی کارروائی جاری ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -