خاتون کے ساتھ موٹروے پر زیادتی کا واقعہ ، ن لیگ کے قائد نوازشریف نے بھی لندن سے پیغام جاری کر دیا 

خاتون کے ساتھ موٹروے پر زیادتی کا واقعہ ، ن لیگ کے قائد نوازشریف نے بھی لندن ...
خاتون کے ساتھ موٹروے پر زیادتی کا واقعہ ، ن لیگ کے قائد نوازشریف نے بھی لندن سے پیغام جاری کر دیا 

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیگی قائد کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بیٹی کے ساتھ اس قیامت پر دل چھلنی ہو گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو جلد گرفتار کرکے سخت ترین سزا دلوائی جائے۔نواز شریف نے کہا کہ اس واقعہ پر پوری انسانیت شرمندہ ہو گئی۔ یہ دراصل معاشرے اور پوری ریاست کی بے حرمتی کا سانحہ ہے۔ انصاف ہونے تک پورا نظام حکومت معصوم بچوں اور بے گناہ ماں کے سامنے مجرم رہے گا۔

مزید :

قومی -