دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی کارکردگی، عمر گل نے بہترین تجزیہ کر دیا

دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی کارکردگی، عمر گل نے بہترین تجزیہ کر دیا
دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی کارکردگی، عمر گل نے بہترین تجزیہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر عمر گل نے دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا ایک بڑا گروپ تھا جسے تیاری اور کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے اچھا وقت بھی ملا لیکن نتائج توقع کے مطابق نہیں رہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں عمر گل نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف ہم ٹیسٹ سیریز جیت نہیں تو کم ازکم برابر کر سکتے تھے لیکن مڈل آرڈر نے توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کیا جبکہ باﺅلنگ میں بھی تجربے کی کمی نظر آئی۔ محمد عباس نے نئی گیند سے اچھے سپیل کئے مگر کئی مواقع پر قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا، بہرحال فاسٹ باﺅلر پہلے 130 سے زیادہ کی رفتار سے باﺅلنگ کرتے تھے مگر اب اس رفتار میں کمی آ چکی ہے، آج کل وکٹیں بدل چکی ہیں اور مہارت کیساتھ ساتھ رفتار کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ باصلاحیت ہیں مگر ابھی ان سے میچز جتوانے کی توقع نہیں کر سکتے، تجربہ حاصل کرنے کیلئے انہیں وقت دینا ہو گا، نسیم شاہ کو بھی خود کو لمبے سپیل کرانے کیلئے تیار کرنا چاہیے، فاسٹ باﺅلر کا ایک دن میں 15 سے 20 اوورز کرانا ضروری ہے۔ فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے سہیل خان کو ٹیسٹ میچز نہ کھلا کر غلطی کی کیونکہ وہ پریکٹس میچز میں اچھا پرفارم کر رہے تھے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ کم بیک کی وجہ سے وکٹیں حاصل کرنے کی بھوک ان کیلئے مزید تحریک کا باعث بنتی،ماضی کی کارکردگی کی بنیاد پر محمد عباس کو موقع دیا گیا لیکن ٹیمیں کھلاڑیوں کی موجودہ فارم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہیں، دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کے مسائل پرکرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں بھی بات کی جائے گی۔

مزید :

کھیل -