پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال بڑے پیمانے پر خرد برد کا انکشاف، ایک این 95 ماسک کتنے میں خریدا گیا ؟ جان کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا سے بچاﺅ کے طبی سامان میں خرد برد کا انکشاف ہواہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق اپریل ، مئی اور جون میں عام مارکیٹ میں این 95 ماسک کی قیمت 500 روپے تھی لیکن لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی رسیدوں میں ایک این 95 کی قیمت اڑھائی ہزار روپے دکھانے کا آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہواہے ۔اس کے علاوہ محکمانہ آڈٹ رپورٹ میں غیر معیاری سرجیکل ماسک کی بھی مہنگ داموں خریدار ی بے نقاب ہوئی ہے ، آڈٹ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مریضوں کیلئے ٹیسٹنگ کٹس کے استعمال کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔ہسپتال کے بعض سٹاف کو ماسک ، سینیٹائزر سمیت کورونا سے بچاﺅ کا سامان فراہم نہیں کیا گیا جبکہ محکمہ صحت ، بی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں نے ہسپتال کو سامان فراہم کیا تھا۔