لنکا پریمیر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کب ہو گی؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

لنکا پریمیر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کب ہو گی؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا
لنکا پریمیر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کب ہو گی؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نومبر میں شیڈول لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی یکم اکتوبر کو ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق لنکا پریمیر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی میں شاہد آفریدی، کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈیرن براوو، شکیب الحسن، روی بوپارہ، کولن منرو، مناف پٹیل اور ورنون فیلنڈر سمیت دنیا کے 150 ٹاپ پلیئرز شامل ہیں، ہر فرنچائز 6 انٹرنیشنل پلیئرز کی خدمات حاصل کرسکتی ہے۔
لیگ کی پانچ ٹیموں میں 30 بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ65 مقامی پلیئرز بھی شریک ہوں گے، ایونٹ 14 نومبر سے 6 دسمبر تک شیڈول ہے، تمام میچز دمبولا، پالی کیلے، اور ہمبن ٹوٹا سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ 

مزید :

کھیل -