موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وہ اعلان کر دیا جس کا ہر کوئی انتظار کر رہا تھا 

موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وہ ...
موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وہ اعلان کر دیا جس کا ہر کوئی انتظار کر رہا تھا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران انہوں نے جلد تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس کی تعیناتی تک پنجاب پولیس فرائض انجام دے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہناتھا کہ موٹروے پولیس کی تعیناتی تک پنجاب پولیس فرائض انجام دے گی ،اس دلخراش واقعہ میں ملوث ملزمان سز ا سے نہیں بچ پائیں گے ، متاثر ہ خاندان کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ، پنجاب حکومت اور پوری قوم متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ متاثرہ خاتون کو فوری طور پر انصاف دلانا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔

مزید :

قومی -