معروف امریکی ریسلر اور اداکار انتقال کر گئے

معروف امریکی ریسلر اور اداکار انتقال کر گئے
معروف امریکی ریسلر اور اداکار انتقال کر گئے

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف امریکی ریسلر اور ٹی وی اداکار سٹیو لی 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں اور اہل خانہ نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سٹیو لی کے اہل خانہ نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتقال بدھ کی صبح اپنے گھر میں اچانک ہوا۔ سٹیو لی ریسلنگ کے کھیل اور 2010ءمیں ریلیز ہونے والی مزاحیہ فلم جیکیس تھری ڈی میں اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے۔

وہ ریسلنگ کے سٹیج پر ”پپٹ آف دا سائیکو ڈوارف“ کے نام سے جانے جاتے تھے جبکہ ابھی تک ان کے انتقال کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ ٹی این اے ریسلنگ کی جانب سے جاری بیان میں سٹیول لی کے انتقال پر افسوس اور ان کے خاندان اور دوستوں سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -