کراچی میں ایک اور بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ ، ملزم کہاں ہے ؟ جانئے 

کراچی میں ایک اور بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ ، ملزم کہاں ہے ؟ جانئے 
کراچی میں ایک اور بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ ، ملزم کہاں ہے ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں ایک اور بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق اپرگزری کے علاقے میں موبائل دکاندار نے 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ میڈیکل ٹیسٹ میں بھی بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، بچہ جس عمارت میں رہائش پذیر ہے اس کا اوپر والا حصہ خالی ہے، بچہ گھر میں اکیلا تھا، اس کے والدین محنت مزدوری کرتے ہیں، ملزم بچے کو موبائل فون دلانے کے بہانے عمارت میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی میں ملوث ملزم فرار ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے جب کہ واقعے کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں جنوری سے اب تک سندھ میں بچوں سے زیادتی کے 95 جب کہ بچوں کی گمشدگی کے 782 واقعات ہوئے ہیں۔