”ماشا اللہ! ہم اللہ کی کون کون سی نعمتوں کو ٹھکرائیں گے“ محمد عامر نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کر کے شاندار بات کہہ دی

”ماشا اللہ! ہم اللہ کی کون کون سی نعمتوں کو ٹھکرائیں گے“ محمد عامر نے اہلیہ ...
”ماشا اللہ! ہم اللہ کی کون کون سی نعمتوں کو ٹھکرائیں گے“ محمد عامر نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کر کے شاندار بات کہہ دی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے شمالی علاقوں کی سیر کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ ماشا اللہ! ہم اللہ کی کون کون سی نعمتوں کو ٹھکرائیں گے، کون کہتا ہے پاکستان خوبصورت نہیں بلکہ پاکستان جیسا کوئی نہیں ہے۔“ 

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ سے حال ہی میں واپس آنے کے بعد محمد عامر ان دنوں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں موجود ہیں جہاں وہ ان علاقوں کی خوبصورتی کے سحر میں مبتلا ہیں۔ محمد عامر کا کہنا ہے کہ یہاں آ کر روح خوش ہو جاتی ہے، اللہ تعالیٰ کا ہم پر بڑا کرم ہے کہ اس نے پاکستان کو ایسی خوبصورت چیزوں سے نوازا ہوا ہے، میں نے بہت سے ملکوں کا سفر کیا پر ایسی خوبصورتی نہیں دیکھی۔

View this post on Instagram

Northern areas Pakistan is so beautiful ????

A post shared by Mohammed Amir (@official.mamir) on

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار شمالی علاقوں میں آیا ہوں، قسم خدا کی یہاں آ کر بہت مزہ آیا، ان علاقوں کی اگر سڑکیں صحیح ہو جائیں تو ساری دنیا یہاں آنے کے لئے ترسے گی۔ محمد عامر نے اپنے سفر سے متعلق تصاویر شئیر کر کے شمالی علاقوں میں آنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

مزید :

کھیل -