پی ایس ایل ٹکٹوں کی واپسی کیلئے لائحہ عمل کا اعلان ہو گیا، یہ عمل کب تک جاری رہے گا؟

پی ایس ایل ٹکٹوں کی واپسی کیلئے لائحہ عمل کا اعلان ہو گیا، یہ عمل کب تک جاری ...
پی ایس ایل ٹکٹوں کی واپسی کیلئے لائحہ عمل کا اعلان ہو گیا، یہ عمل کب تک جاری رہے گا؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹکٹوں کی واپسی کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹی سی ایس کے منتخب کردہ مراکز پر آج سے 25 ستمبر تک ٹکٹوں کی واپسی کا عمل کیا جاری رہے گا جس دوران فیصل آباد، گوجرانوالہ، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور سکھر کے نامزد ٹی سی ایس مراکز سے ٹکٹوں کی واپسی کی جاسکتی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ٹکٹوں کی واپسی کے عمل کیلئے پیر سے ہفتہ صبح 10 سے شام 4 تک کے اوقات مقرر کئے گئے ہیں اور رقم واپسی کیلئے اصلی شناختی کارڈ و اصلی ٹکٹ ساتھ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ اس تمام عمل کے دوران کورونا ایس او پی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

مزید :

کھیل -