سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے وزیر اطلاعات شبلی فراز سے ملاقات

سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے وزیر اطلاعات شبلی فراز سے ملاقات
سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے وزیر اطلاعات شبلی فراز سے ملاقات
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہاکی کے کھیل کے زوال پذیر ہونے کے باجود بھی عوام کی اس میں دلچسپی برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری آصف باجوہ نے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز سے ملاقات کی جس دوران ہاکی میں بہتری کیلئے امور پر گفتگو کی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ قومی کھیل کی بہتری کیلئے پاکستانی عوام اور کمرشل ایریا کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔ آصف باجوہ کاکہنا تھا کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے ہاکی کی بہتری کیلئے آواز اٹھانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید :

کھیل -