موٹر وے زیادتی کیس ،دوسرے ملزم کی بھی شناخت ہوگئی ، دنیا نیوز کا دعویٰ

موٹر وے زیادتی کیس ،دوسرے ملزم کی بھی شناخت ہوگئی ، دنیا نیوز کا دعویٰ
موٹر وے زیادتی کیس ،دوسرے ملزم کی بھی شناخت ہوگئی ، دنیا نیوز کا دعویٰ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ، ملزم عابد کے دوسرے ساتھی کی بھی شناخت ہوگئی۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق دوسرے ملزم کی شناخت وقارالحسن کے نام سے ہوئی، دونوں ملزمان کریمنل ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی کی وارداتیں کیں۔(اپ ڈیٹ : ملزم وقارالحسن کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے جس کی تصدیق شیخوپورہ پولیس کے ترجمان نے بھی کی ہے)

اس سے قبل عابد علی نامی ملزم کی شناخت ہوئی تھی،خاتون کے کپڑوں سے ملنے والے ڈی این اے سیمپل فورٹ عباس کے رہائشی ملزم عابد علی سے میچ کرگیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا پہلے ہی کریمنل ریکارڈ موجود ہے، ملزم کا ڈی این اے 2013 کے ڈیٹا بیس سے میچ ہوا، خاتون کے لباس سے ڈی این اے میچ ہوا، ملزم عابد ملہی فورٹ عباس کا رہائشی ہے، متاثرہ خاتون کے نمونے کریمنل ڈیٹا بیس سے میچ ہوئے، کریمنل ڈیٹا بیس میں ملزم عابد ملہی 2013 سے موجود ہے، ملزم عابد ملہی کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -