کرسٹیانو رونالڈو کے نئے حریف مسلم فٹ بالر علی داعی، یہ کون ہیں اور فٹ بال کی دنیا میں رونالڈو سے پہلے انہوں نے کون سا اعزاز حاصل کیا؟ تفصیلات جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں

کرسٹیانو رونالڈو کے نئے حریف مسلم فٹ بالر علی داعی، یہ کون ہیں اور فٹ بال کی ...
کرسٹیانو رونالڈو کے نئے حریف مسلم فٹ بالر علی داعی، یہ کون ہیں اور فٹ بال کی دنیا میں رونالڈو سے پہلے انہوں نے کون سا اعزاز حاصل کیا؟ تفصیلات جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرتگال کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈونے انٹر نیشنل کیر ئیر میں 100 گول مکمل کر کر لئے ہیں، کرسٹیانو رونالڈو نے یوئیفا نیشنز فٹ بال لیگ میں سوئیڈن کیخلاف دو گول سکور کر کے یہ کارنامہ سرانجام دیا اس کے ساتھ ہی وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

انٹرنیشنل میچز میں فٹ بال کی تاریخ رقم کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ ایک مسلم فٹ بالرعلی داعی ہیں جو فٹ بال کی تاریخ کے پہلے ٹاپ سکورر ہیں جنہوں نے 149 انٹرنیشنل میچز میں 109 گول داغ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ علی داعی 21 مارچ 1969ءکو ایران کے شہر اردابیل میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1993 ءسے 2006 ءتک ایرانی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے فرینڈلی، انٹرنیشنل میچز میں 27، اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں 23، اے ایف سی ایشن کپ فائنلز میں 14، ایشین گیمز میں 9 اور فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں 38گول داغے۔

انہوں نے31مارچ 2004 ءکو 2006ءفیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں ٹیم کولاﺅس کیخلاف ایران کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور دو بار گیند کو جال کی راہ دکھا کرکے گولز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ سابق ایرانی فٹ بالر نے 1987ءمیں 19سال کی عمر میں فٹ بال کیرئیر کا آغاز کیا، 1993ءمیں تہران میں ہونے والے ایکو (اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن) کپ کیلئے علی دائی کو ایرانی ٹیم میں شامل کیا گیا اورانہوں نے پاکستان کیخلاف میچ سے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔

مزید :

کھیل -