وقار یونس کے والد انتقال کر گئے

وقار یونس کے والد انتقال کر گئے
وقار یونس کے والد انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقاریونس کے والد انتقال کرگئے جبکہ وقار یونس سڈنی سے لاہور کیلئے روانہ ہوچکے ہیں اور ان کی کل شب لاہور واپسی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وقار یونس کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، وقار یونس دورہ انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے تاہم کورونا ایس او پی کی وجہ سے انہیں قرنطینہ میں رہنا پڑا تھا، اب وقار یونس قرنطینہ سے نکل کر فیملی سے ملے بغیر سڈنی سے لاہور کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔
ان کی اہلیہ نے بتایا کہ وقار یونس ہوٹل قرنطینہ سے ہی پاکستان واپس چلے گئے ، ان سے ہماری ملاقات نہیں ہو سکی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وقار یونس کے والد کی حالت لاہور میں تشویشناک ہے جن کا اب انتقال ہوچکا ہے۔ وقار یونس کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے ایک مشکل وقت ہے جب سننے کو ملے کہ ایک بڑا شخص اکیلا رو پڑا ہو اور وہ کچھ نہیں کر سکتا، یہ تکلیف دہ لمحات ہیں۔

مزید :

کھیل -