وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کر یں گے جس میں وہ موٹر وے زیادتی کیس میں اب تک ہونے والے اہم پیش رفت سے آگاہ کریں گے ۔پنجاب پولیس نے موٹر وے زیادتی کیس کے دونوں ملزمان کی شناخت کرلی ہے ،مرکزی ملزم عابد علی جب کے اس کے ساتھ وقار الحسن نامی ملزم نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا یا ۔
ادھر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس کے متعلق ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔