صرف سبزیاں کھانے والے ماں باپ نے نومولود بچی کو بھی ایسا ہی کھانا دیا تو 1 سال میں سنگین بیماری میں مبتلا ہوگئی، ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

صرف سبزیاں کھانے والے ماں باپ نے نومولود بچی کو بھی ایسا ہی کھانا دیا تو 1 سال ...
صرف سبزیاں کھانے والے ماں باپ نے نومولود بچی کو بھی ایسا ہی کھانا دیا تو 1 سال میں سنگین بیماری میں مبتلا ہوگئی، ڈاکٹروں نے خبردار کردیا
سورس: creative commons license

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ استعمال تو فائدہ مند ہو سکتا ہے لیکن گوشت اور ڈیری مصنوعات کو یکسر خوراک سے نکال باہر کرنا کس قدر نقصان کا سبب ہو سکتا ہے؟ اس حوالے سے آسٹریلیا سے ایک افسوسناک خبر آ گئی ہے جہاں ایک سبزی خور ماں باپ نے اپنی نومولود بچی کو بھی اسی خوراک پر لگا دیا جس سے وہ صرف ایک سال کی عمر میں ایسی خوفناک بیماری میں مبتلا ہو گئی کہ ہرسننے والا افسردہ ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق میلبرن کے رہائشی اس جوڑے نے اپنی بچی کو شروع سے ہی سبزی خور بنا ڈالا جس سے وہ ایک سال کی عمر کو پہنچ کر سیریبرل پولزی(Cerebral Palsy)نامی مرض کا شکار ہو گئی۔ یہ ایسی بیماری ہے جس میں بچے حرکت کرنے اور اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی صلاحیت سے محروم ہوکر معذور ہو جاتے ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق ضروری غذائی اجزاءسے محروم رہنے کی وجہ سے اس بچی کو یہ بیماری لاحق ہوئی اور اس کے جسم کے اندر خون بہنا شروع ہو گیا جس پر اسے میلبرن کے ایک ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ اب یہ بچی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کو اس نہج پر اس کے ماں باپ کی کٹڑ سبزی خوری کی عادت نے پہنچایا ہے۔ انہیں چاہیے تھا کہ وہ کم از کم بچی کو ضروری غذائی اجزاءکی حامل خوراک دیتے۔ رپورٹ کے مطابق اس ماں باپ کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں ان پر بچی کے متعلق انتہائی غفلت برتنے اور اسے فاقے سے رکھ کر معذور کر ڈالنے کے الزام میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -