پی آئی اے نے یورپ میں پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، انتہائی حیران کن خبر آگئی

پی آئی اے نے یورپ میں پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، انتہائی ...
پی آئی اے نے یورپ میں پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، انتہائی حیران کن خبر آگئی
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کے درجنوں پائلٹوں کے جعلی لائسنس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد یورپی یونین کی طرف سے پی آئی اے پر 6ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اب پاکستانی حکومت نے اس پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا حیران کن فیصلہ کر لیا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خالد نے عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم یورپی یونین کی طرف سے لگائی گئی پابندی کے خلاف اپیل نہیں کریں گے کیونکہ ہمارے خیال میں اس موقع پر اپیل کرنا الٹا نقصان کا سبب ہو سکتا ہے۔“

رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے پاس 31اگست تک اس پابندی کے خلاف اپیل کرنے کا وقت تھا جو گزر چکا ہے اور اب فضائی کمپنی اپیل نہیں کر سکتی۔ پی آئی اے کے دو دیگر عہدیداروں نے رائٹرز کو بتایا کہ ”تمام سٹیک ہولڈرز نے مل کر یہ فیصلہ کیا تھا کہ ہم یورپی یونین کی طرف سے لگنے والی پابندی کے خلاف اپیل نہیں کریں گے کیونکہ ریگولیٹری فریم ورک میں اصلاحات لانے اور پائلٹس کے جعلی لائسنس کے معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک اپیل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی طرف سے اپیل نہ کرنے کے فیصلے کا مطلب ہے کہ پی آئی اے کی پروازیں 2020ءکے اختتام تک یورپی ممالک میں نہیں جا سکیں گی۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -