موٹروے زیادتی کیس، ملزموں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کو بڑا انعام دینے کا اعلان ہو گیا

موٹروے زیادتی کیس، ملزموں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کو بڑا انعام ...
موٹروے زیادتی کیس، ملزموں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کو بڑا انعام دینے کا اعلان ہو گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 72 سے بھی کم گھنٹوں میں موٹروے زیادتی کیس کے ملزموں تک پہنچ گئے ہیں، دونوں ملزموں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کے لئے 25 ،25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا جا رہے ،ملزموں کے بارے اطلاع دینے والوں کی شناخت صیغہ راز رکھی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر قانون راجہ بشارت اور آئی جی پولیس سمیت دیگر حکومتی افراد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ موٹروے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،میری آج بھی متاثرہ خاتون سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور میں نے انہیں مکمل انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بہتر گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ہم دونوں ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں ،جلد ہی وہ قانون کے شکنجے میں ہوں گے،دونوں ملزموں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کے لئے 25 ،25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا جا رہے ،ملزموں کے بارے اطلاع دینے والوں کی شناخت صیغہ راز رکھی جائے گی۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -