ملزم عابد علی کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں اس کے گھر گئے تو اس نے آگے سے کیا کیا؟ آئی جی پنجاب نے ساری صورتحال بتادی

ملزم عابد علی کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں اس کے گھر گئے ...
ملزم عابد علی کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں اس کے گھر گئے تو اس نے آگے سے کیا کیا؟ آئی جی پنجاب نے ساری صورتحال بتادی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس کا ملزم عابد علی اپنی بیوی کے ساتھ فرار ہوچکا ہے۔

وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب انعام غنی نے موٹروے زیادتی کیس سے متعلق اب تک کی پیشرفت کے بارے میں بتایا۔ 

انہوں نے کہا کہ کل رات ملزم عابد علی کے نام کی تصدیق ہوئی، عابد علی کا پہلے ڈی این اے ٹیسٹ ہوا تھا جس سے نمونے میچ کرگئے ، ہماری ٹیم نے بہاولنگرمیں عابدعلی کا ریکارڈ نکلوایا، اس کا فون ریکارڈ چیک کیا توپتہ چلا کہ اس کے نام پر 4 سمزتھیں، عابد علی کے فون ریکارڈ کی مدد سے اس کے ساتھی تک بھی پہنچ گئے۔

آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ ملزمان ابھی تک گرفتارنہیں ہوئے، سادہ کپڑوں میں پولیس گئی توملزم عابد علی اور اس کی اہلیہ فرارہوگئے، واقعہ سے متعلق تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ہماری ٹیمیں اس وقت دونوں ملزمان کے پیچھے ہیں، امید ہے بہت جلد دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -