""موٹروے زیادتی کیس کے ملزموں کو پکڑنے پر شکریہ شہباز شریف ۔۔۔"" حنا پرویز بٹ نے ایسی بات کہہ دی کہ تحریک انصاف کے کارکن بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

""موٹروے زیادتی کیس کے ملزموں کو پکڑنے پر شکریہ شہباز شریف ۔۔۔"" حنا پرویز بٹ ...
سورس: facebook/HinaPervezButt

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب نے لاہور میں پاکستان کی پہلی جدید ترین فرانزک لیب بناکر پنجاب کے لوگوں کو جو تحفہ دیا تھا ،آج اسی کی بدولت موٹروے سانحہ کے مجرموں کو پکڑنے میں مدد ملی،قوم کی بیٹی کے مجرموں کو پکڑنے میں اس لیب کا اہم کردار ہے، تو میں کیوں نہ کہوں شکریہ شہباز شریف۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ موٹروے پر اجتماعی زیادتی و بے حرمتی کے واقعہ پر توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسسمبلی میں جمع کروا دیا ہے، اس وحشیانہ کارروائی میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت بنایا جاے،یہ معمولی واقعہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہبزدار صاحب نے تمام سوالوں کا ایک ہی جواب "ہم قانون کے مطابق کارروائی کریں گے" لگتا ہے بزدار کو صرف یہی ایک لائن رٹائی گئی ہے،شہباز شریف صاحب نے لاہور میں پاکستان کی پہلی جدید ترین فرانزک لیب بناکر پنجاب کےلوگوں کو جو تحفہ دیا تھا ،آج اسی کی بدولت موٹروے سانحہ کے مجرموں کو پکڑنے میں مدد ملی،قوم کی بیٹی کے مجرموں کو پکڑنے میں اس لیب کا اہم کردار ہے، تو میں کیوں نہ کہوں شکریہ شہباز شریف۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی کو دبئی جانے سے روکنے کی شدید مذمت کرتی ہوں، جب دشمن آپکے بچوں سے جنگ کرنے پر اتر آئے تو سمجھ لو کہ آپکا دشمن بہت کم ظرف ہے۔

حنا پرویز بٹ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ سابق ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ ایل ڈی اے سٹی کیس میں بری ہو گئے،نیب کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ، ایک معصوم شخص کو دو سال سے زائد عرصے تک جیل میں رکھا،ان کو صرف پنجاب کی خدمت کرنے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا.انہوں نے کہا کہ 

میں پی ٹی آئی کے تمام لوگوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ اگر عمران خان اتنے ہی سچے ہیں تو انہوں نے شہباز شریف صاحب کی طرف دائر کئے گئے 10 ارب ہرجانہ کیس میں 33 بار عدالت سے التوا کیوں لیا؟؟ یہ سوال آپ نیازی صاحب سے بھی پوچھیں، اگر جواب نہ دے تو اس جھوٹے شخص کا دفاع کرنا بند کر دیں ۔