کراچی میں پھر بارش کا امکان، مگر کب؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کراچی میں پھر بارش کا امکان، مگر کب؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
کراچی میں پھر بارش کا امکان، مگر کب؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہوا کے کم دباؤ کے باعث مون سون ہوائیں مشرقی سندھ پہنچ گئی ہیں جس کے باعث کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤبھارتی گجرات اور ممبئی کے جانب موجود ہے جس کے باعث مون سون ہوائیں مشرقی سندھ پہنچ گئی ہیں اور کراچی میں کل شام یا رات ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں 19 سے 20 ستمبر کے قریب بن رہا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی سمیت صوبہ سندھ میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث شہر قائد کی سڑکیں بھی ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں اور کئی افراد جان کی بازی بھی ہار گئے جس کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کی بہتری کیلئے 1100 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ 

مزید :

ماحولیات -علاقائی -سندھ -کراچی -