پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ، پھر ایسا انکشاف کہ خود ہی لینے کے دینے پڑ گئے 

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ، پھر ایسا انکشاف کہ خود ہی لینے کے دینے پڑ گئے 
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ، پھر ایسا انکشاف کہ خود ہی لینے کے دینے پڑ گئے 

  

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے کارروائی کے دوران جسم فروشی کے گروہ کا پردہ چاک کیا تو اہلکاروں کو خود ہی لینے کے دینے پڑگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع لکھیم پور کھیری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے گروہ سے تعلق رکھنے والے 5 مرد اور 5 خواتین کو گرفتار کیا تھا۔ کورونا کے ماحول میں ضروری ہے کہ جس بھی ملزم کو جیل بھیجا جائے اس کا کورونا ٹیسٹ کرایا جائے۔

پولیس نے جب ملزمان کے کورونا ٹیسٹ کرائے تو ایک لڑکی کی رپورٹ مثبت آگئی جس کے بعد کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس نفری میں ہلچل  مچ گئی۔ حکام کی جانب سے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں اور ان سے رابطے میں آنے والے دیگر افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے جارہے ہیں جبکہ کورونا کا شکار ہونے والی لڑکی کو جیل کی بجائے قرنطینہ سنٹر بھیج دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کورونا وائرس -