موٹرولا نے جی سیریز کا نیا فون ”موٹو جی 9 پلس“ متعارف کرا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیکنالوجی کمپنی موٹرولا نے جی سیریز کا نیا سمارٹ فون ”موٹو جی 9 پلس“ متعارف کرادیا ہے جو سنیپ ڈریگون 730 جی پراسیسر سے لیس ہے اور ڈیوائس میں 6.8 ان فل ایچ ڈی پلس میکس ڈسپلے ایچ ڈی آر سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹرولا کے نئے سمارٹ فون میں 4 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ فون اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے جس میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے اور جلد ہی اینڈرائیڈ 11 اپ گریڈیشن بھی متوقع ہے۔
فون کا بیک کچھ منفرد ہے جس میں چیزوں کا عکس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔ فنگرپرنٹ سکینر فون کے سائیڈ پر ہے جبکہ دیگر فیچرز میں ہیڈفون جیک اور بلیوٹوتھ 5.0 قابل ذکر ہیں۔
فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں پرائمری کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ سنسر، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا موجود ہے۔ یہ فون فی الحال برازیل میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت 470 ڈالرز (78 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے تاہم دیگر ممالک میں اس کی دستیابی کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔